مشہور گلوکار کرشنا کمار کنناتھ المعروف کے کے کی لائیو شو کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ کولکتہ میں منگل کی رات پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق کولکتہ میں نذر منچ کے لائیو شو کے دوران کے کے کا انتقال ہوگیا ۔ وہ گروداس کالج کے ایک پروگرام میں پرفارم کرنے کولکتہ آئے تھے۔ لائیو شو کے دوران کے کے اچانک غش کھا کر پڑے جنھیں شو
کے منتظمین نے سی ایم آر آئی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے انھیں مردہ قرار دیا ۔
کے کے نے اپنا پہلا البم، پال 1999 میں ریلیز کیا۔ گلوکار-موسیقار، جن کا اصل نام کرشنا کمار کنناتھ تھا، نے ہندی ،تلگو مراٹھی اور کئی زبانوں فلموں میں گانے گائے ۔ان کے مشہور نغموں میں تڈپ تڈپ (ہم دل دے چکے صنم، 1999)، دس بہانے، اور دوسرے کئی شامل ہیں